• news

چیف آف آرمی سٹاف کلب ہاکی چیمپئن شپ ‘رانا ظہیر کلب ‘یوتھ کلب ملیر فائنل میں پہنچ گئے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیف آف دی آرمی سٹاف کلب ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل دوڑ مکمل ہو گئی ‘رانا ظہیر کلب لاہور اور یوتھ کلب ملیر نے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ پہلے سیمی فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور نے آصف باجوہ کلب سیالکوٹ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں یوتھ کلب ملیر نے کے کے کلب فیصل آباد کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے سیٹ پکی کرلی ۔

ای پیپر-دی نیشن