سری لنکن سپنر مہیش ٹھیکشنا زخمی ‘پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا لگا ہے، اسپنر مہیش ٹھیکشنا انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ مہیش ٹھیکشنا دائیں ہاتھ کی انگلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ 22 سالہ آف بریک بائولر لکشیتھا ماناسنگھے کو ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔ماناسنگھے نے ابھی تک سری لنکا کیلئے ڈیبیو نہیں کیا ۔لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا شاندار ریکارڈ ہے۔