• news

زیر زمین پانی کے ڈیم تعمیرکریں

مکرمی!  پاکستان میں پانی کا بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ہمارے ہاں بارشوں کا پانی سڑکوں پر اور گلیوں میں کھڑا ہو جاتا ہے جو شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی گلیوں میں بارش کے بعد گٹر بند ہو جاتے ہیں۔ جس کے سبب گندہ پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے اور یہ گندہ پانی اہل مکینوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ اس صورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے روکے پہلے زیر زمین 30 فٹ نیچے پانی موجود تھا مگر اب 100  فٹ نیچے پانی ہے اگر حکومت پاکستان زیر زمین ٹینکوں تعمیر پر غور و فکر کریں تو اس طرح بارش کے پانی کو ضائع کرنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ (قرات حفیظ ،سمن آباد کالج لاہور)

ای پیپر-دی نیشن