نکاسی آب کے مسائل
مکرمی!گوندی نزد نئیر سی ڈی جی گورنمنٹ کرلزہائی سکول کمبوہ ہال اچھرہ، اس علاقے میں بارش کے سبب جگہ جگہ پانی جمع ہے جوکہ نہ صرف علاقہ مکینوں کے لیے مشکلات پیدا کررہاہے بلکہ مچھر سے پیدا ہونے والی بہت سے بیماریوں کا سبب بن رہاہے۔ یہ سب مسائل ادارے کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ واسامیں میں شکایات درج کروانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تنگ گلیوں سے پانی نکالنا ہمارے لیے مشکل کام ہے۔ ہماری گاڑیاں ان تنگ گلیوں میں داخل نہیں ہوسکتیں۔ ان دنوں علاقہ مکینوں کو پانی کے سبب بہت دشواری پیش آرہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ آج سے سوسال پہلے بھی یہی گلیاں تھیں تب بھی اسی طرح بارشیں ہوتی تھیں تب تو پانی کامسئلہ نہیں تھا پر اب ایسا کیوں ہے؟ یہ سب واسا کی نااہلی کی وجہ سے ہے۔(حافظہ نمرہ، سمن آباد کالج لاہور)