اوگرانے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے جولائی کیلئے ایل این جی کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 4اعشاریہ 65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3اعشاریہ 30ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 4اعشاریہ 65ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17اعشاریہ 46ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 17اعشاریہ 95ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔