• news

پی ٹی آئی کے ارکان 4 لگژری بسوں میں سوار ہو کر ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے 


لاہور( این این آئی) مقامی ہوٹل میں قیام پذیر تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے اراکین اسمبلی چار لگژری بسوں میں سوار ہو کر ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے ۔ حکمت عملی کے تحت ہوٹل میں حاضری مکمل کرنے کے بعد پہلے دو بسوں کے ذریعے اراکین کو پنجاب اسمبلی کیلئے روانہ کئے گئے جس کے کچھ وقفے کے بعد باقی اراکین کی حاضری مکمل کی گئی اور انہیں بھی دو بسوں میں سوار کر کے پنجاب اسمبلی کی جانب روانہ کیا گیا ۔ اراکین اسمبلی بسوںمیں سیلفیاں لیتے رہے اور ویڈیوز بناتے رہے جبکہ اس دوران امپورٹڈ حکومت نا منظور، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہیکے نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن