نیب ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس، مختلف انکوائریزاور انوسٹی گیشنزپر تفصیلی بحث
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکانٹیبلٹی،مرزا محمد عرفان بیگ،ڈی جی آپریشنز نیب،فرمان ا للہ خان ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ کے اجلاس میں مختلف انکوائریزاور انوسٹی گیشنزپر تفصیلی بحث کی گئی اورہر کیس کے بارے میں میرٹ،شفافیت اور قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے فیصلے کیے گئے۔اس دوران جہاں مختلف کیسز کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا گیا وہاں مزیدمتعلقہ قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتے۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پرقانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔