چودھری شجاعت پرکوئی بڑا دبائو لگتا ہے: مونس الٰہی
لاہور (نیوز رپورٹر) (ق) لیگی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت نے خط میں (ق) لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا تھا۔ رہنما (ق) لیگ مونس الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی چودھری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا‘ جس پر چودھری شجاعت نے کہا جی میں نے خط لکھا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ خط میں (ق) لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نے دینے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت نے کہا کہ پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کا خواہاں ہوں‘ لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا کہ اس کا مطلب کہ پرویزالٰہی الیکشن نہیں جیتیں گے‘ رہنما (ق) لیگ مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دبائو ہے۔