• news

سپریم کورٹ: رش کے باعث  عدالتی دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے 


لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی درخواستوں پر کیس کی سماعت شروع ہوئی تو  اندر رش کے باعث کورٹ روم کے دروازے کے شیشے ٹوٹ گئے  تو پی ٹی آئی کے سابق وزراء ‘ ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی سماعت سننے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے‘ تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکن سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اکٹھے ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے ہیں اور کیس کی سماعت ختم ہونے تک عمران خان کے حق میں اور آصف علی زرداری کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن