• news

یو ٹیلیٹی سٹور ز پر شو پالش ، شا ئز ، ہینڈ واش سمیت کئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلیٹی سٹورز پر بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر شو شائنر اور پالش مہنگی ہو گئی۔ ہینڈ واش اور کپڑوں سے داغ صاف کرنے والے لیکوڈ کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ جوتوں کی پالش اور شو شائنر کی قیمتوں میں 29 سے 70 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ 500  ملی لیٹر داغ دھونے کا لیکوڈ 45 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ نہانے کے 125 گرام صابن کی قیمت 14 روپے تک بڑھا دی گئی۔ ہینڈ واش کی 250 ملی لیٹر بوتل 45 روپے مہنگی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن