شکر گڑھ: لیگی ایم این اے غیاث الدین کے بیٹے پر مخالفین کا تشدد‘ فائرنگ
شکر گڑھ‘ چک امرو (نامہ نگاران) درمان چوک میں پی پی 47 سے (ن) لیگی ایم پی اے مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر مخالفین نے ہلہ بول دیا۔ فائرنگ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی زید بن غیاث کو فوری طورپر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ پولیس تھانہ سٹی کے مطابق مولانا غیاث الدین کے بیٹے زید بن غیاث درمان چوک میں کھانا کھا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ ہوئی۔ 3 گولیاں لگیں۔ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بتایا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ تمام پہلوئوں سے تحقیق کر رہے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کریں گے۔ ڈی ایس پی شکر گڑھ ملک خلیل نے کہا واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ درخواست آنے پر مزید کارروائی کریں گے۔