تلاشی کا رروا ئیاں جاری ، اکھنو ر سیکٹر میں قا بض فوج کی فا ئرنگ
سری نگر(کے پی آئی)جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ایک مشکوک چمکتی ہوئی روشنی کو ڈرون سمجھ کر اسے دیکھتے ہی اس کی طرف فائرنگ کر دی۔ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے جو ہنوز جاری ہے۔دوسری جانب بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی رنگ میں رنگنے اوراسکی مسلم شناخت کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ ہندو توا مودی حکومت اس سلسلے میں اپنے تازہ ترین اقدام میں مقبوضہ علاقے میں سرکاری اداروں کے نام مختلف حملوں میں ہلاک ہو جانے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور اہم افراد کے نام پر رکھ رہی ہے۔ضلع سانبہ میں ایک سڑک حادثے میں تین کمسن بچوں سمیت چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب ضلع میں ہائی وے پر ایک آٹو رکشہ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین کمسن بچے اور ایک خاتون اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔