عوام اور ارکان اسمبلی عمران کے سا تھ ، ایوان کا فیصلہ ہمارے حق مین آیا : پرویز الہی
لاہور (نیوز رپورٹر + خصوصی نامہ نگار) پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی لیڈر شپ نے پنجاب پر اقلیت رکھنے والے کو اکثریت پر مسلط کرنا قابل مذمت قرار دے دیا۔پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی لیڈر شپ کا مشاورتی اجلاس لاہور میں ہوا، جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی، عثمان بزدار، فواد چوہدری، زلفی بخاری، سبطین خان، سلیم بریار اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ پارلیمانی لیڈر شپ نے پنجاب پر اقلیت رکھنے والے کو اکثریت پر مسلط کرنا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے پرویز الہی کے حق میں فیصلہ سنایا، کیا یہ مذاق نہیں 186ارکان پر اقلیتی ارکان کو مسلط کیا جائے۔اس موقع پر چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام اور ارکان اسمبلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ایوان کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کی پورا ملک مذمت کر رہا ہے، ایسا خفیہ خط تھا جس کا صرف ڈپٹی سپیکر کو پتہ تھا۔