• news

سری لنکا جیسی صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے: عمران 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری، شریف مافیا 30 سال سے اپنی لوٹی دولت بچانے کیلئے ملک تباہ کر رہا ہے، ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟عوام اس مافیا کو مزید لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صرف 3 ماہ میں زرداری اورشریف مافیا نے ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر گھٹنوں پر لاکھڑا کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا میں پوچھتا ہوں کہ ریاستی ادارے کب تک غیر قانونی جمع کی گئی دولت بچانے کی اجازت دیتے ہیں گے؟ عوام مافیا کو اپنی لوٹ مار جاری رکھنے نہیں دیں گے، ہم سری لنکا کے حالات سے زیادہ دور نہیں جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیر قانونی دولت بچانے کیلئے زرداری و شریف مافیا نے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا  دیا ہے میرا سوال یہ ہے کہ کب تک اس کی اجازت دی جاتی رہے گی ۔عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں کیسے لایا جا سکتا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں۔ شریف خاندان کے ساتھ ساتھ زرداری کی کرپشن پر کتابیںموجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن