پہلی چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ، جنرل با جوہ کی شرکت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ رانا ظہیر کلب لاہور نے جیت لی، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں رانا ظہیر کلب لاہور اور یوتھ ہاکی کلب ملیر کراچی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، دلچسپ فائنل دیکھنے کیلئے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔اولمپئنز کی ایک بڑی تعداد نے بھی فائنل دیکھا۔ فائنل میں لاہور کی رانا ظہیر ہاکی کلب نے کراچی کی یوتھ ہاکی کلب ملیر کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا اور پہلی چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز اور گلدستے دیئے۔ انہوں نے فاتح کپتان کو ٹرافی بھی دی۔کراچی کی ٹیم نے اختتامی تقریب میں لاہور قلندرز کی شرٹ پہنی، فاتح ٹیم کو 30 لاکھ، رنرز اپ کو 25 جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلبز کے نمائندوں اور کھلاڑیوں کی تفصلی ملاقات ہوئی۔