• news

عاقب جاوید کی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی گریجوایشن مکمل کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید کی بیٹی نے برطانیہ کی یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ڈگری مکمل کرلی ۔ عاقب جاوید کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے میڈیا اینڈ نیشنل جرنلزم میں گریجوایشن کی ڈگری مکمل کرلی ہے ۔ ماشاء اللہ ان کی بیٹی نے یونیورسٹی آف سسکس سے گریجوایشن مکمل کی ہے اور ماسٹرز کی جانب گامزن ہے ۔  

ای پیپر-دی نیشن