نیو یارک میراتھن میں بطخ نے ریس جیت کر میڈل اپنے نام کرلیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیویارک میں ہر عمر کے افراد کیلئے میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بطخ نے تمغہ اپنے نام کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نیویارک کے مقامی پارک میں میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا، ہر عمر کے افراد دوڑتے نظر آئے۔اسی دوران ایک رینکل نامی بطخ نے بھی میراتھن کی دوڑ میں حصہ لیا اور اختتامی لائن پر پہنچ کر تمغہ اپنے نام کرلیا۔