جو ناتھن ٹروٹ افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
کابل (نوائے وقت رپورٹ) انگلینڈ کے سابق بیٹر جوناتھن ٹروٹ کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ پہلی بار کسی سینئر ٹیم کی بین الاقوامی کرکٹ میں بڑی ذمہ داری دی گئی ہے۔ 41 سالہ جوناتھن پہلی کوچنگ اسائمنٹ افغانستان کی ٹیم کے ساتھ اگست میں دورہ آئرلینڈ ہو گا۔ اس دوران میں افغان ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ وہ کچھ عرصہ انگلینڈ کی ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور 2021ء ٹی 20 ورلڈکپ میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے 52 ٹیسٹ میچوں میں 3835 جبکہ ون ڈے کرکٹ میں 51 کی اوسط سے 2819 رنز سکور کئے جن میں 4 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 2015ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔