سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز ‘پاکستان ‘آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کی نذر‘آئرلینڈ سے مقابلہ آج
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا ۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے 8وکٹوںپر 94رنز بنائے تھے ۔ کپتان بسمہ معروف32رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ جیسن جونا سین نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے 4.2اوورز میں 28رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔ بیتھ مونے گیارہ اور الیسا ہیلے بارہ رنزپر کھیل رہی تھیں ۔ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ آج کھیلا جائیگا۔