شاہین آفریدی کمال کے فوٹو گرافر نکلے، ویڈیو وائرل، شائقین کی تعریف
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی فوٹو گرافر نکلے ۔گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے نیا ٹیلنٹ دکھا، انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی خوب تصاویر کھینچیں۔پی سی بی نے ان تصاویر پر متشمل ایک ویڈیو جاری کی جسے دیکھ کر کرکٹ شائقین دنگ رہ گئے اور انہوں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر کی دل کھول کر تعریف کی۔