• news

آئی سی سی ویمنز ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان پرسوں کریگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے برمنگھم میں شروع ہونے والی اپنی سالانہ کانفرنس کے دوران-27 2023 کی مدت میں چار ملکی خواتین کے عالمی مقابلوں کیلئے میزبانوں کی تصدیق کرے گا۔ ان چار ٹورنامنٹس میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، ایک 50 اوور کا ورلڈ کپ اور ایک ٹی ٹوئٹی چیمپئنز ٹرافی شامل ہے جو کہ خواتین کے حقوق کے حصے کے طور پر آئی سی سی نے حال ہی میں فائنل کیے گئے نصف درجن ایونٹس کا حصہ تھے جو پہلی بارمینز ایونٹس سے الگ فروخت کیے جائیں گے۔خواتین کے مقابلوں کے میزبان مقامات کو آئی سی سی کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ایک ورکنگ گروپ کے ذریعے حتمی شکل دی جائیگی جو موصول ہونے والی بولیوں سے شارٹ لسٹ پر پہنچیں گے۔ آئی سی سی کو چار ایونٹس کیلئے سات ممالک سے 16 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔آئی سی سی نے اگلے فیوچر ٹورز پروگرام میں خواتین کے عالمی ٹورنامنٹس کی توسیع کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی پرسوں26 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا۔ سالانہ کانفرنس کا آغاز 24 جولائی کو چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کے اجلاس سے ہوگا جس کے بعد مالیات اور تجارتی امور کی کمیٹی کا اجلاس جولائی کو ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن