• news

پاکستان میں پچز کیلئے آسٹریلوی مٹی لانا مہنگا کام ہے: ڈیمین ہوف

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف کیوریٹر ایڈیلیڈ اوول ڈیمین ہوف نے پاکستان میں پچز کیلئے آسٹریلیا سے مٹی لانے کو مہنگا کام قرار دیدیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لوگ کرکٹ کیلئے بہت جذباتی ہیں، یہاں آنے کا تجربہ بہترین رہا۔میں نے مختلف گرائونڈز میں کیوریٹرز سے بات کی، میں یہاں کسی پر تنقید کرنے نہیں آیا، ہر ملک کا پچ بنانے کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔آسٹریلیا کے مقابلے میں یہاں اتنی جدید ٹیکنالوجی نہیں، نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ میں بہت اچھی سہولیات موجود ہیں۔ ایسی پچ بنانی چاہیے جس پر بیٹرز اور بائولرز دونوں کے پاس پرفارم کرنے کا موقع ہو۔ میں یہاں پر گراسی پچز بنانے کی تکنیک سکھانے آیا ہوں، ہم مل کر پاکستان میں بہتر پچز بناسکتے ہیں۔میرا کام صرف ڈراپ ان پچ بنانے میں مدد کرنا ہے، آسٹریلیا سے مٹی لانا ایک مہنگا کام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن