• news

انگلش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفدپاکستانی انتظامات سے مطمئن

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد دورہ پاکستان کے بعد روانہ ہوگیا، انگلینڈ کے چار رکنی وفد نے لاہور، ملتان، اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا۔وفد کو چار وینیوز سے متعلق سکیورٹی اداروں نے بریفنگ دیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وفد نے ہوٹلز اور سٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا۔سکیورٹی وفد نے پاکستان میں انتظامات کو اطمینان بخش قراد دیدیا، اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد بورڈ حکام کو رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال 7 ٹی ٹونٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن