30 اگست سے پہلے اہم فیصلے نہ کئے تو شائد کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے: شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی بحران کی قیامت سے بچانے کے لیے بہت تھوڑا عرصہ رہ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید نے لکھا کہ 30 اگست سے پہلے ہمیں اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ شاید کوئی بھی حکومت نہ چلاسکے، سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام مال خریدنے کیلئے بھی حکومت کے پاس ڈالر نہیں۔ ریاست مضبوط ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اہم آئینی اور قانونی معاملے کو چھوڑ کر اٹارنی جنرل ملک سے باہر کیوں گئے۔ ن لیگ عدلیہ کے خلاف کس ایجنڈے پر نکلی ہے۔