پاکستان، چین میں دوستانہ تعاون میں تعلقات کے قیام کا معاہدہ
شی ننگ (شِنہوا) چھنگ ہائی انٹرنیشنل ایکسچینجز اینڈ کوآپریشن فورم آن ایکو سولائزیشن کا انعقاد چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کے شہر شی ننگ میں کیا گیا۔ چین کی شی ننگ (نیشنل) اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون مینجمنٹ کمیٹی اور پاکستان کی سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) نے ویڈیو لنک کے ذریعے فورم کی ایک دستخطی تقریب کے دوران دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ایس ٹی زیڈ اے کے چیئرمین عامر ہاشمی نے کہا کہ چین پاکستان ڈویلپمنٹ زون اور ٹیکنالوجی زون کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔ چین اور پاکستان مصنوعی ذہانت، فوٹو وولٹک صنعت، بیٹری ڈویلپمنٹ، دھاتی پروسیسنگ، انٹیلی جنٹ آلات، بائیو میڈیسن، نئی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور خدمات، کلاڈ کمپیوٹنگ اور دیگر شعبوں میں ہائی ٹیک انٹرپرائزز کے درمیان تبادلے اور تعاون کو گہرا کریں گے۔ ڈائریکٹرلی شیانی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زون کے انضمام اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے ، شی ننگ اور پشاور نے دسمبر 2021ء میں "چین اور پاکستان دوستی کے صوبوں اور شہروں کے درمیان تعاون کے 2021ء فورم" میں جڑواں شہر تعلقات کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔