• news

خیبر پی کے میں پولیو کا  13 واں کیس سامنے آگیا 

پشاور (این این آئی)جنوبی خیبر پی کے میں رواں سال پولیو کا 13 واں کیس رپورٹ ہو ا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ لکی مروت میں ایک 18 ماہ کا بچہ پولیو وائرس کے سبب مفلوج ہو گیا۔12 دیگر کیسز جنوبی خیبر پی کے اور شمالی وزیرستان سے بھی رپورٹ ہوئے، یہ کیسز ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب پاکستان پولیو سے پاک ملک کا درجہ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا، صحت کے حکام نے قبائلی اضلاع سے کیسز کی بڑی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔وفاقی سیکرٹری صحت ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ ہم نے خیبر  پی کے اور ملک کے دیگر حصوں کے درمیان لوگوں کی کثرت سے نقل و حرکت کے باوجود وائرس کو کہیں اور پھیلنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن