فرح خان کیس، عثمان بزدار دور کے ایک درجن سرکاری افسر آج نیب طلب
لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کیس میں عثمان بزدار دور کے ایک درجن سرکاری افسران کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ان افسران میں سابق ڈی سی لاہور، ساہیوال، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے علاوہ سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دوپی ایس او بھی شامل ہیں۔فرح خان نے مبینہ طور پر ان افسران کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ان افسران کو آج پیرکونیب لاہورمیں طلب کیا گیا ہے اور انہیںتمام متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کا کہا گیا ہے ۔