کرونا کا شکار امریکی صدر جوبائیڈن کی طبیعت میں بہتری
واشنگٹن (این این آئی)کرونا میں مبتلا امریکی صدر جو بائیڈن کے معالج ڈاکٹر کیون کا کہنا ہے کہ امریکی صدربائیڈن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کیون کا بتانا ہے کہ جوبائیڈن کی کرونا علامات میں بھی اب افاقہ ہے، صدر جو بائیڈن کے پھیپھڑے صاف، آکسیجن معمول کے مطابق ہے۔انھوں نے بتایا کہ صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر کرونا کے بی اے 5 ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کا کچھ روز قبل کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔