لندن میں نوازشریف سے شاہد خاقان عباسی کی متعدد ملاقاتیں
کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں میاں نوازشریف سے متعدد ملاقاتیں طویل صلاح مشورے ملکی سیاسی صورتحال اور باالخصوص پنجاب کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور کئی معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اتحادیوں کے ہمراہ سپریم کورٹ کے فل بینچ کا بھی پرزور مطالبہ کرے گی۔ ملاقات میں ملکی معثیت کی بحالی کے لیئے حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ہم نے مشکل اور غیر مقبول فیصلے صرف ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے کیئے ہیں ۔معیثت کی تباہی میں عمران خان اور ان کی کابینہ کی پونے چار برس کی نالائقیاں اور نااہلیت بھی شامل ہے ۔شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو وطن واپس آنا تھا مگر لندن میں ان کے قیام میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی امکان یہی ہے کہ شاہد خاقان عباسی آج پیر کے روز واپس اسلام آباد لوٹ آئیں گے ۔