• news

شجاعت خط ایشو پر آج عدالت پیش ہونگے‘ فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے چودھری سالک حسین بھی ساتھ ہیں۔ چودھری شجاعت حسین آج سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پر پیش ہوں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سپریم کورٹ میں کیس اور اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن