• news

ن لیگ کے خلاف فیصلے دینے والے ہمارے کیسز میں بنچوں کا حصہ نہ بنیں : رانا ثناء 

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نام اپنی ایک ٹویٹ میں پیغام دیا ہے کہ ہمارے کیسز فل بنچ کے سامنے پیش کریں۔ رانا ثناء اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہماری معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے یہ درخواست ہے کہ ہمارے کیسز سپریم کورٹ کے فل بنچ کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ جن ججوں نے ہماری قیادت کے خلاف بلیک لاء ڈکشنری اور قابل وصول آمدنی کے نام پر فیصلے دئیے، وہ ہمارے مقدمات کی سماعت کرنے والے بنچوں کا حصہ نہیں بننے چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن