• news

افغان صوبے بغلان میں طالبان نے ایک شخص کو گھر سے نکال کر گولیوں سے چھلنی کر دیا

کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان نے افغان صوبے بغلان میں ایک شخص کو گھر سے زبردستی نکال کر گولیوں سے چھلنی کر دیا اور اس کی نعش کو ضلع اندراب کی مارکیٹ میں پھینک دیا۔ علاقے کے لوگوں نے واقعہ کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعش تک مارچ کیا اور طالبان سے واقعہ کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔ طالبان نے اس موقع پر جمع ہو جانے والے افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔

ای پیپر-دی نیشن