کریمینلز کا قلع قمع ،امام بارگاہوں کے پاس موثر پٹرولنگ کریں:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ڈولفن و پی آریو جوان دورانِ پٹرولنگ سٹریٹ کریمینلز کے قلع قمع کیلئے مشکوک افراد کی سٹاپ اینڈ سرچنگ جاری رکھیں۔ دورانِ پٹرولنگ الرٹ رہیں اوراپنی اپنی بیٹس میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔ایس پی صاعد عزیز نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلپ لائن پرموصول1518کالزپر کارروائی عمل میں لائی گئی۔سٹاپ اینڈسرچنگ کے دوران20ہزار421 موٹرسا ئیکلوں،4گاڑیوں اور23ہزارسے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث18ملزمان گرفتارکئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے کار ، 23 موٹرسائیکلیں ، 10موبائل فون اور 32 ہزارروپے نقدی برآمدکی گئی۔اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے8پستول،پمپ ایکشن،9میگزین اور 85 گولیاں قبضہ میں لی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران آئس سمیت6 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ دورانِ پٹرولنگ 5اشتہاری اور 13عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ڈولفن و پی آریو کے اہلکاروں نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے شہریوں کی مددبھی کی۔دورانِ پٹرولنگ کوائف کی تصدیق نہ ہونے پر4 گاڑیاں، 65 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ105اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ جعلی نمبر پلیٹ والی6موٹر سائیکلوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث12اور پتنگ بازی میں ملوث7ملزمان گرفتارکئے گئے۔