• news

اسلام بنیادی انسانی ح قو ق کے تحفظ کا علمبردار ہے: امان اللہ سوہل

اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے متصادم روایات کو ترک کرنے میں ہی عافیت ہے عدم برداشت کسی بھی مہذب اورمتمدن معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے پاکستانی عوام صبروتحمل کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کاموقف سن کرمسائل کاپائیدار حل تلاش کریںتعمیری تنقیدکرناجائز ہے مگرایک دوسرے کی حق تلفی ،دل آزاری اور توہین سے گریز کیا جائے، اپنے ایک بیان میں چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا کہ کمزور کا حق غصب کرنیوالے کوطاقتور نہیں کہا سکتا ،طاقت کامفہوم دوسروں میںآسانیاں تقسیم کرنا اورغصہ پرقابوپانا ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں معمولی باتوں کی بنیادپرایک دوسرے کو مارنا اور شرمندہ ہونے کی بجائے الٹااس پراترانا انتہائی شرمناک اورناقابل برداشت ہے اگرملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہوتی تو کوئی طاقت کے زعم میں کسی کمزور پر ظلم و جبر نہ کرتا۔، انہوں نے کہا کہ آئین کی روسے پاکستان میں کوئی طاقتورکسی بھی کمزورکے بنیادی حقوق اوراس کی عزت نفس نہیں روند سکتااسلام بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کا علمبردار ہے اور ہر فرد کے جان و مال کے دوام کا درس دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن