ملکی ترقی کا کریڈٹ نواز لی گ کی قیادت کے سر ہے: وسیم انجم سندھو
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) منیارٹی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ سازشی عناصر جتنی سازشیں چاہے کر لیں (ن) لیگ کی قیادت کو عوام ے دلوں سے نہیں نکال سکتے، پاکستان کی خالق جماعت ہی ملک کی ترقی کی ضامن ہے تحریک انصاف ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے والی جماعت ہے ملکی ترقی کا کریڈٹ نواز لیگ کی قیادت کے سر ہے جو عوامی فلاح و بہبود کی خاطر برسر پیکار ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری وسیم انجم سندھو نے کہا کہ (ن) لیگ آئندہ عام انتخابات میں بھرپو کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور شہباز شریف بطور وزیر اعظم پارٹی قائد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور پاکستانی قوم کو اس جماعت وابستگی پر فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا دور حکومت ملک و قوم کیلئے تباہ کن ثابت ہوا عمران خان کی غلطیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑا ہے۔