مغلپورہ: 55 سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)مغلپورہ کے علاقے میں لال پل کے قریب فٹ پاتھ پر نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق 55 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے ۔