حمزہ شہباز کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں:خالد محمود
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف پنجاب کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں انکی قیادت میں صوبہ کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، قوم انکے اقدامات کو سراہتی اور انکی مثالی کارکردگی کی گواہ ہے، پنجاب میں سیاسی انارکی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کرنے والے منہ کی کھائیں گے انہیں ہر محاذ پر شکست و ریخت کا سامنا کرنا پڑے گا، اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت کے عملی اقدامات وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے گواہ ہیں جن کی بدولت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی ہے۔