• news

33 سالہ پاکستانی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کے کم عمر ترین جج

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ، 33 سالہ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کیلئے کم عمر ترین جج مقرر ہو گئے ہیں۔33 سالہ پاکستانی نوجوان ارمغان مقیم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے انہیں جج کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔جج کا لائسنس جاری ہونے کے بعد انہیں مالدیپ میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے بین الاقوامی مقابلوں میں فیصلے کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کم عمر ترین جج بننے کا اعزاز ملنے پر نوجوان ارمغان مقیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں برسوں کی محنت کا پھل مل گیا ہے، یہ میرے لیے ایک فخر کا موقع ہے۔جج بننے کے بعد جہاں مجھ پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے تو وہیں میرے لیے یہ بین الاقوامی سطح پرخود کو منوانے کا موقع بھی ہے۔خیال رہے کہ ارمغان مقیم پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے موجودہ نائب صدر ہیں اور 2009 سے مسلسل کئی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں اپنی خدمات  پیش کرچکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن