• news

موجودہ دور میں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا:اقبال گوپے را

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار حلقہ پی پی 139 چودھری محمداقبال گوپے را نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی اور دیگر اقتدار کے مزے لینے والی سیاسی پارٹیوں کی ملک اور قوم کیلئے کوئی خدمات نہ ہیںجیسے ہی عوام سیاسی طور پر باشعور ہوئے ہیں تو ان سیاسی جماعتوںکو 17 جولائی کو عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے فیصلہ سے آگاہ کردیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلہ میںسپریم کورٹ کے ریمارکس پر مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی طرف سے دھمکیاں ان کی سیاسی روایات کا شاخسانہ ہے مریم نواز کی طرف سے فیصلہ سے قبل دھمکی نما بیانات فیصلہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ اداروں کو اپنے تابع رکھنے کی کوشش کی ہے مگر تحریک انصاف ایسا نہیںہونے دیگی ان خیالات کااظہارا نہوںنے رائل دانیال صدر چوک میںچودھری یاسراقبال گوپے را کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی چودھری محمداقبال گوپے رانے کہاکہ عمران خان کے اقتدار سے آنے سے پہلے جو جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات اور گالم گلوچ کرکے قوم کو بیوقوف بناتی رہی ہیں آج وہ صرف ایک عمران خان کو نیچا دیکھانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور یہی لوگ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنیکی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ مقررکرنے سے مسلم لیگ (ن) ،پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں میں صف ماتم بچھ گیا ہے جو لوگ پاکستان کے سپریم ادارہ کے فیصلہ پر دھمکیاں دے رہے ہیں وہ عام لوگوں کیساتھ کیا عمل کرتے ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن