شیخوپورہ:نوسربازمیڈیسن کے کام کی آڑ میں لاکھوں کی نقدی لے کر فرار
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)نواحی آبادی کدلتھی کے رہائشی ابرارحسین سے ریگل چوک شیخوپورہ میں میڈیسن کے کام کی آڑ میں سرفراز نامی شخص 25لاکھ روپے کی رقم لیکر رفوچکر ہوگیا بتایا گیا ہے کہ سرفراز نے ابرار حسین سے ریگل چوک میں میڈیکل سٹور کھولنے کیلئے رقم لی اوردوماہ بعد رقم کی واپسی کیلئے ابرار حسین نجی بینک کا چیک جاری کردیا جو مقررہ تاریخ پر بینک سے رقم نکلوانے گئے تو ڈس آنر ہوگیا جس پر ابرار حسین نے معززین کے ہمراہ سرفراز سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا وہ رقم دینے کی بجائے الٹا سنگین نتائج کی دھمکیاںدینے لگ گیا ابرارحسین نے تھانہ اے ڈویژن پولیس کو مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریری درخواست بھی دیدی ہے جس میں مزید الزام لگایا سرفراز سے بار بار رقم کے تقاضا پر پہلے پہل سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا اور ا ب کہیں روپوش ہوگیا ہے جبکہ مذکورہ شخص نے پاسپورٹ بنواکر بیرونی ملک فرار ہونے کی کوشش بھی کررہا ہے جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن مقدمہ درج کرکے مذکورہ شخص کو گرفتارکریں اور ہمیں انصاف دلوائیں ۔