پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر عوامی خدمت کا دوبارہ سفر شروع کر ینگے:شکیل عطا اللہ ورک
شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن کر عوامی خدمت کا سفر دوبارہ شروع کریں گے آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے سازش کرکے ق لیگ اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ کو چرانے کی ناکام کوشش کی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا کہ عدلیہ کیخلاف ہر کوشش کو ناکام بنایاجائے گا ن لیگ کی بلیک میلنگ کی پالیسی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام نے ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو مسترد کرکے پاکستان میں صاف ستھری جمہوریت کی بنیاد رکھ دی ہے آئندہ کوئی سیاسی جماعت بھی لوٹوں کو ٹکٹ نہیں دیں گی انہوں نے کہاکہ ن لیگ ریاست بچانے کیلئے نہیں بلکہ خود کو کرپشن کے کیسوں سے بچانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے ۔