• news

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات‘  علما وفد افغانستان پہنچ گیا‘ صدر کی افغان طلبہ کو سہولیات کی پیشکش

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی سکیورٹی حکام اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اور اس سلسلے میں جید پاکستانی علماء کا وفد افغانستان پہنچ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ امارات اسلامیہ کی دعوت پر افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کے ارکان اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہو گئے۔ دریں اثناء صدر مملکت عارف علوی نے افغانستان جانے والے علماء کے وفد یں شامل مفتی تقی عثمانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے مفتی تقی عثمانی کے ذریعے افغانستان کے طلبہ کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعلیمی مواد ٹیلی وژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی تعلیمی مواد ٹیلی وژن کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کیے جا سکتے ہیں، اسلام میں خواتین کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن