ضلعی بہبود فنڈ بورڈ گوجرانوالہ کا اجلاس، ماہانہ امداد کے2 کیس منظور
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ضلعی بہبود فنڈبورڈ گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ کی زیر صدارت ضلعی بہبود فنڈ بورڈ گوجرانوالہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس محمد اشفاق،بجٹ اینڈاکاونٹ آفیسر نمائندہ سی ای اوایجوکیشن علی اصغر‘سپرنٹنڈنٹ نمائندہ سی ای او ڈی ایچ اے، سپرنٹینڈنٹ نمائندہ اے ڈی سی آر محمد نذیر،ڈاکٹر میمونہ بخاری،اے ایم ایس،ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر منور حسین،بی ایف اے محمد نواز،کمپیوٹر آپریٹر دانیال اور نائب قاصد اے سی سٹی حفیظ اللہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں منتقلی ماہانہ امداد کے2 کیس منظور‘ 28.متوفی سرکاری ملازمین کے کنبوں کی مجموعی طور پر 11۔لاکھ 10ہزار روپے ماہانہ امدادکی منظوری جبکہ درجہ اے میں معذور6. ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ امداد کے لئے2۔لاکھ 34ہزار, 1379.تعلیمی وظائف برائے سال 2021,22کے کل مالی 3.کروڑ21.لاکھ41ہزار روپے جبکہ تعلیمی وظائف برآے سال 2020,21 کے 21کل مالیت کے4.لاکھ 92 ہزار روپے کی منظوریدی گئی۔