اسلامی تعلیمات سے متصادم روایات کو ترک کرنے میں ہی عافیت ہے:آصف شفیق
کامونکی(نمائندہ خصوصی)اسلامی تعلیمات سے متصادم روایات کو ترک کرنے میں ہی عافیت ہے عدم برداشت کسی بھی مہذب معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن میاں اقبال عزیز اور سماجی رہنماء محمد سعید اختر ڈار نے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام صبروتحمل کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کاموقف سن کرمسائل کاپائیدار حل تلاش کریں تعمیری تنقیدکرناجائز ہے مگرایک دوسرے کی حق تلفی،دل آزاری اور توہین سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کمزور کا حق غصب کرنیوالے کوطاقتور نہیں کہا سکتا،طاقت کامفہوم دوسروں میں آسانیاں تقسیم کرنا اورغصہ پرقابوپانا ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں معمولی باتوں کی بنیادپرایک دوسرے کو مارنا اور شرمندہ ہونے کی بجائے الٹااس پراترانا انتہائی شرمناک اورناقابل برداشت ہے۔