پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی خواہاں ہے:بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری نظام کی خواہاں ہے اورآج بھی پنجاب میں اپنا وجود رکھتی ہے۔ عام انتخابات میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا۔ اس پارٹی کو مٹانے کی باتیں کرنیوالے خود مٹ جائیں گے مگر یہ پارٹی ختم نہیں ہوگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں۔