پنجاب (ن) لیگ کا گڑھ اور قلعہ ہے: نواز ہاشمی
بھکھی(نامہ نگار نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماو صدر لائیر فورم محمد نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب (ن) لیگ کا گڑھ اور قلعہ ہے آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کلین سویپ کر کے وفاق سمیت پنجاب میں بھی حکومت تشکیل دے گی، اپنے ایک بیان میں نواز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کے ملکی ترقی وعوامی خوشحالی کی خاطر کئے گئے اقدامات اورفیصلے تاریخی ہیں یہ وقت ملکی ترقی کا ہے جس کے جاری عمل کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔