• news

نوجوان نسل کو بازی گروں کے چنگل سے نکلنا ہوگا:ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان ہی ہمارا روشن مستقبل اوراسلامی انقلاب کا  ہراول دستہ ہیں۔نوجوانوں نسل کو بازی گروں کے چنگل سے نکلنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ ملک کے موجودہ ابتر معاشی و خلاقی حالات کو ٹھیک کرنے میں طلباء نوجوانو ں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا۔ضمیر فروش اور لوٹے کبھی بھی پاکستان کو ترقی کی منزل پر نہیں لے جا سکتے۔مسلم لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی سب پارٹیاں ہی لوٹوں اور ضمیر فروش لوگوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے سکولز ونگ کی ٹریننگ ورکشاپ میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈاکٹر معاذ سعید،معتمد لاہور حمزہ فاروقی،ناظم علاقہ نیو سٹی لاہور ساجد محمود اور طلبہ نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اخلاق اور کردار سازی کے بغیر معاشرے میں  مثبت تبدیلی نہیں لائی جاسکتی ہے۔ نوجوان نسل اپنیا خلا ق اور کردار کو سنوارنے کیلئے پڑھائی کے ساتھ سیرت البنیؐ اور قرآن حکیم کے مطالعہ کو اپنی زندگی کا لازماََ حصہ بنائیں۔ قرآن و سنت کا بابرکت نظام ہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی ضمانت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن