پتو کی و نواح میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری
پتو کی (نمائندہ خصوصی ) محلہ ملک پورہ،احمد نگر،علامہ اقبال روڈ،پرانی منڈی وشہرکے دیگر علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ سرعام فروخت ہونے لگا ۔جبکہ متعدد دکانوں پر دودھ سرکاری نرخ سے مہنگا فروخت ہونے لگا انتظامیہ نے ملاوٹ مافیا اور گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کوئی پرسان حال نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے مختلف علاقوں میںدودھ فروخت کرنیوالے پانی میں خطرناک کیمیکل، سوڈا، یوریا کھادا اور پوڈر ڈال کر سینکڑوں لٹر دودھ تیار کرتے ہیں اور دکانوں پر شہریوں کو اصلی دودھ کے مقابلے میں رعایت عوام کو دیکر انکی جان و مال سے کھیل رہے ہیں۔ مضر صحت و کیمیکل ملے دودھ سے شہری موذی بیماریوں میںمبتلا ہورہے ہیں اسی سلسلہ میں شہریوں نے احتجاج کرتے کہا کہ انتظامیہ کو متعدد بار کیمیکل ملے دودھ کی شکایات کی ہیں مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور نہ ہی محکمہ صحت پتوکی کی ٹیمیں مضر صحت دودھ کی سیمپلنگ کرتے ہیں ۔ شہریوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سیپلمنگ کی جائے۔