عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدام اٹھایا نہیں جارہا ہے:رانا طاہر رشید
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی بجائے عام آدمی پرانحصار اوراسے اقتصادی سرگرمیوں میں براہ راست شریک کیاجانا پی ٹی آئی کا ایجنڈا رہا ہے جس کی تکمیل کی خاطر اپنے دور اقتدار میںعمران خان نے موثر اقدامات اٹھائے مگر موجودہ کرپٹ حکمران ٹولہ قومی امنگوں کا مسلسل قتل کر رہا ہے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی اقدام اٹھایا نہیں جارہا ہے یہ اشرافیہ کو نواز نے کی پالیسی اپنا کر عام آدمی کے حقوق پر شب خون مارہے ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا کہ موجودہ کرپٹ حکمران ملکی وسائل پر ہاتھ صاف کررہے ہیں قومی اداروں کو دبائو کا شکار کیا جارہا ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قوم نے 2018میں مسترد کرکے حکومت بنانے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کودیا۔