دشمن ہمیں آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہا ہے :مولانا ثناء اللہ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)عالم دین ، مفسر قرآن مولانا ثناء اللہ بھٹی ایم اے نے جماعت کے بزر گ رہنما چودھری خادم حسین سراء کی اقامت گاہ پر ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کی ہے اس موقع پر پروفیسراعجاز الرحمن بھٹی ، پروفیسر احسان الرحمن بھٹی ودیگر موجودتھے اس موقع پر گفتگو کرتے مولانا ثناء اللہ بھٹی ایم اے نے کہا کہ ملک کے اندر سیاسی ومعاشی عدم استحکام افراتفری ،نفسا نفسی دراصل قرآن وحدیث کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے تبدیلی کی بنیاد صرف اورصرف قرآن وحدیث ہے اور اسی میںہمارے تمام انفرادی واجتماعی مسائل کا حل کیساتھ ترقی وخوشحالی ممکن ہوسکتی ہے آج علماء کرام بھی سیاسی جماعوں کے آلہ کار بن کر منبر ومحراب کے وقار اور تقدس کو پامال اور بے توقیر کررہے ہیں دشمن ہمیں آپس میں لڑوانے اور تقسیم کرنیکی سازشیں کررہا ہے اور ہماری سیاسی ومذہبی قیادت باہم دست وگریباں ہے جو کسی سانحہ اور المیہ سے کم نہ ہے علماء کرام ی عزت ،احترام قرآن وحدیث کی ترویج واشاعت میںمضمر ہے جو لوگ اپنے مفادات کیلئے سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کررہے ہیں وہ کل خدا کے حضور سرخرو ہونگے۔